مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے،انگلینڈ کے خلاف ہمیں اپنی کارکردگی بہتر کرنی ہوگی۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہناتھا کہ انگلینڈ ٹیم اچھا کھیلتی آرہی ہے،دنیا کی ٹاپ ٹیم کیخلاف اپنی کارکردگی پر توجہ دیں گے،ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی تبھی جیتنے کی توقع کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیلئے یواے ای میں کھیلنا چیلنج ضرور ہوگا لیکن ہم بھی ٹیسٹ میچ جیتنے کی کوشش کریں
گے،ہمیں جیت کیلئے اچھی پرفارمنس دینی ہوگی جس کیلئے ہمیں اپنی بنیادی چیزیں درست کرنی ہونگی۔
سعید اجمل کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سپنرز کی ٹیسٹ میں پرفارمنس ہمیشہ اچھی رہی ہے، سعید اجمل کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا۔یاسر شاہ، ذوالفقار بابر نے زبردست پرفارمنس دی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان یواے ای میں3 ٹیسٹ،4 ون ڈے اور3ٹی 20 میچوں کی سیریزکھیلی جائے گی جو 13 اکتوبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔